پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کے کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ تانڈہ ڈیم کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت زاہد اور مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں غلام مصطفی اور زاہد الرحمن کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،2اہلکار جاں بحق
1
پچھلی پوسٹ