پشاور( اباسین خبر)پاک افغان طورخم گزرگاہ کے کھولنے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ جرگے میں سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے۔ جرگہ میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 مارچ تک سرحد کے دونوں جانب تعمیرات پر پابندی ہوگی اور اس دوران فائر بندی برقرار رکھی جائے گی۔ جرگہ ممبران اس بات پر متفق ہیں کہ 11 مارچ کو افغان فورسز کی متنازع تعمیرات کا جائزہ لیا جائے گا، اور اگر تنازع حل ہو جاتا ہے تو طورخم بارڈر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔اس وقت طورخم گزرگاہ 17 روز سے بند ہے، جس کی وجہ سے یومیہ 3 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اس گزرگاہ سے روزانہ 10 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے، اور اس کی بندش سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔
پاک افغان طورخم گزرگاہ کے کھولنے کیلئے جرگے میں سیز فائر پر اتفاق
1