نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)سائنس دانوں نے ایک جدید روبوٹک بازو تیار کیا ہے جو فالج زدہ افراد کو چیزیں پکڑنے اور تھامنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔یہ روبوٹک بازو فالج سے متاثر ایک شخص کے جسم پر نصب کیا گیا، جو کئی سالوں سے فالج کے حملے کے بعد سے بول اور حرکت کرنے سے قاصر تھا۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسسکو کے ماہرین نے اس ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دماغی امپلانٹس کا استعمال کیا۔ دماغ پر نصب چھوٹے سینسرز اس شخص کی فعالیت کی نشان دہی کرتے ہیں، جسے کمپیوٹر کے ذریعے روبوٹک بازو کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔یہ روبوٹک بازو نہ صرف چیزوں کو پکڑنے بلکہ انہیں ہلانے اور چھوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جامعہ کے نیورولوجسٹ پروفیسر کرونیش گنگولی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی انسانوں اور اے آئی کے درمیان اشتراک کا ایک نیا دور ہے، جو دماغ اور کمپیوٹر انٹرفیسز کی نئی پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے۔
فالج زدہ شخص کے لیے جدید روبوٹک بازو
8