کوئٹہ ( اباسین خبر)کوئٹہ میں سوئی گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکوں میں حالیہ ہفتے کے دوران اضافہ دیکھنے کو آیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 دنوں میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کوئٹہ کے سول اسپتال کے برن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر منظور نے بتایا کہ سوئی گیس دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 37 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے بیشتر کے جسم پر 90 فیصد جھلسنے کے آثار ہیں۔ زخمیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر سول اسپتال کے برن وارڈ میں مزید مریضوں کے لیے گنجائش کی کمی ہو گئی ہے۔ڈاکٹر منظور کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران سوئی گیس کے دھماکوں کے نتیجے میں 105 افراد زخمی ہوئے اور 8 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دوسری جانب شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے شہر میں گیس کی لوڈ منیجمنٹ کو گیس لیکج دھماکوں کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔
کوئٹہ: سوئی گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں اضافہ
6