وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کروڑوں مالیت کے ہزاروں ٹکٹس چوری کرنے اور دوبارہ فروخت کرنے کے الزام میں دو ہیکرز کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے 20 سالہ ٹائرون روز اور 31 سالہ شمارا سیمنز کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے تقریبا 1000 ٹکٹس چوری کر کے انہیں دوبارہ فروخت کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہیکرز امریکا میں قائم آن لائن ٹکٹ فروش مارکیٹ کے لیے بطور تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر کام کر رہے تھے۔ نیویارک کے استغاثہ نے کہا ہے کہ ٹائرون اور شمارا نے ایک آف شور ٹکٹ فروش پلیٹ فارم میں سیکیورٹی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کے ہزاروں ٹکٹس چرا کر انہیں دوبارہ فروخت کیا۔
ہیکرز نے ٹیلر سوئفٹ کےکانسرٹ کے ہزاروں ٹکٹس چراکر دوبارہ فروخت کردیے
5