لاہور( سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بدھ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں، ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے، اور جنوبی افریقا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ سنچری 23 سال پرانے بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا ریکارڈ توڑ کر قائم کی گئی۔ سہواگ نے 2002 میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو اس وقت تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 22 فروری کو آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے بھی 77 گیندوں پر سنچری بنا کر سہواگ کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ڈیوڈ ملر کا تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر کے سب کو حیران کردیا
1