ممبئی ( شو بز ڈیسک)سیف علی خان اور کرینہ کپور کی طلاق کے حوالے سے سامنے آنے والی پیش گوئی نے سوشل میڈیا پر کافی بحث کو جنم دیا ہے۔ مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ اگلے 18 مہینوں میں دونوں کے درمیان طلاق ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے زائچوں میں یہ صاف طور پر نظر آ رہا ہے کہ ان کی شادی ایک سال یا ڈیڑھ سال کے اندر ختم ہو جائے گی، چاہے وہ اسے جتنا بھی چھپانے کی کوشش کریں۔یہ پیش گوئی اس وقت سامنے آئی جب سیف علی خان پر حملے کے بعد کرینہ کپور کا ان کے ساتھ نہ ہونا اور عیادت کے لیے اسپتال نہ جانا عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ اس پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، خاص طور پر ان کے تعلقات کے بارے میں۔سشیل کمار سنگھ نے یہ بھی کہا کہ حملہ ممکنہ طور پر خاندانی تنازعات کی وجہ سے ہو سکتا ہے اور یہ اختلافات طلاق کی اہم وجہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اس حملے کو ایک سوچا سمجھا منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ زیادہ سنگین نوعیت کا نہیں تھا۔اس پیش گوئی پر ابھی تک سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا، اور نہ ہی انہوں نے اس بارے میں کوئی وضاحت دی ہے۔ اس کے باوجود، سوشل میڈیا پر یہ افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور لوگ ان کی شادی کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
نجو می نے ایک بار بھرسیف علی خان اور کرینہ کپور میں طلاق کی پیشگوئی کردی
1