1
لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے بیٹے کی حمایت میں پھر آواز بلند کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم صدیقی نے کہا کہ بابر اعظم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا رکن اور کیپ ملنے کے بعد ڈراپ کر دیا گیا ہے۔اعظم صدیقی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس دے کر دوبارہ ٹیم میں واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے سابق کھلاڑیوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے الفاظ کا چنا محتاط رکھیں تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو۔