اسلام آباد( اباسین خبر)پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف سینیٹ اجلاس سے واک آٹ کر دیا۔ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری تھا کہ پی ٹی آئی ارکان نے عون عباس بپی کی گرفتاری کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آٹ کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ عون عباس بپی کی اس ہاس میں اتنی ہی عزت ہے جتنی سب کی، اور سینیٹ کا اجلاس کسی دبا یا پریشر میں نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس قانون کے مطابق جاری رہے گا۔وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عون عباس بپی کے خلاف وائلڈ لائف کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور یہ مقدمہ صوبائی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے بات کی جائے گی تاکہ عون عباس بپی کے معاملے کو حل کیا جا سکے۔
عون عباس بپی کی گرفتاری کا معا ملہ،پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ اجلاس سے واک آٹ
2