نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک برس سے بھی کم عرصے میں اپنا نیا آئی پیڈ ایئر لانچ کر دیا ہے۔ اس نئے اپ ڈیٹ میں گزشتہ مئی میں ریلیز کی گئی ایم 2 چِپ کو ایم 3 چِپ سے بدل دیا گیا ہے۔ اگرچہ ایپل نے یہ نہیں بتایا کہ ایم 3 چِپ ایم 2 سے کتنی تیز ہے، تاہم کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ چِپ 2022 میں ریلیز ہونے والے ایم 1 ورژن کے مقابلے میں دگنی رفتار فراہم کرتی ہے۔نئے آئی پیڈ کی دیگر خصوصیات پچھلے ورژن جیسی ہی ہیں۔ یہ آئی پیڈ دو مختلف سائز (11 اور 13 انچز) اور چار مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کک نے ایک ٹویٹ میں “something in the air” لکھ کر اس ہفتے کچھ ہونے کا مبہم اشارہ دیا تھا، جو آج اس لانچ کے ساتھ واضح ہو گیا۔
ایپل نے اپنی نئی ڈیوائس متعارف کرا دی
7