اسلام آباد( کامرس ڈیسک)حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں چوری کو روکنے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس اتھارٹی کے قیام سے غیر رجسٹرڈ افراد کے کاروبار کرنے اور ٹیکس چوری کے خلاف مقدمات دائر کرنے اور سزائیں دینے کا عمل ممکن ہوگا۔رپورٹس کے مطابق ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو رجسٹریشن نہ کرنے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ، 3 سال تک قید کی سزا دینے کا بھی اختیار دیا جا سکتا ہے۔اتھارٹی غلط معلومات فراہم کرنے والے ایجنٹس کے لائسنس کو منسوخ کر سکے گی، اور اس پر 2 سے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، غلط پراپرٹی ٹرانسفر کرنے پر 5 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ مطلوب دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔یہ اقدامات آئی ایم ایف کی جانب سے اس شعبے میں ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کے مطالبے کے بعد کیے گئے ہیں۔
حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں چوری روکنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی تیاری کرلی
1