1
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 6.33 فیصد اضافہ دیکھنے کو آیا، جب کہ گزشتہ برس اس عرصے میں تجارتی خسارہ 14 ارب 84 کروڑ ڈالر تھا۔رواں برس کے 8 ماہ میں پاکستان کی برآمدات 22 ارب 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ہوئیں، جب کہ درآمدات 37 ارب 80 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق، ماہ فروری میں پاکستان کی برآمدات میں جنوری کے مقابلے میں 17.35 فیصد کمی آئی، اور فروری میں 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔