غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکا سے براہِ راست مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ حماس کے ایک عہدے دار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ امریکی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے، جس میں امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔حماس کے عہدے دار کے مطابق، حماس اور امریکی حکام کے درمیان متعدد بار بات چیت ہو چکی ہے اور حالیہ دنوں میں دوحہ میں دو براہِ راست ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں میں یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں بات کی گئی۔اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں کی رہائی کے لیے حماس سے خفیہ مذاکرات کیے ہیں۔ یہ اطلاعات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ دونوں فریقوں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔
یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس کی امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق
1