کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری آنکھیں مستقبل میں صرف دیکھنے کے لیے نہیں بلکہ ایک کمپیوٹر کی طرح کام کرنے کے قابل ہو سکتی ہیں۔ ایک کمپنی XPANCEO نے ایسے اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تیار کیے ہیں جو آنکھوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑتے ہیں اور مختلف صحت کے مسائل کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ اسمارٹ لینسز بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران پیش کیے گئے تھے اور ان میں بائیو سنسنگ اور انٹرا اوکیولر پریشر (آئی او پی) سنسرز نصب ہیں، جو آنکھوں کے امراض کی تشخیص یا ان سے لڑنے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ اس طرح یہ لینس نہ صرف بینائی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں بلکہ صحت کی نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔کمپنی نے مجموعی طور پر تین اسمارٹ لینسز تیار کیے ہیں:پہلا لینس: یہ اسمارٹ لینس وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس کے ذریعے آپ کو لینس اتارنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کانٹیکٹ لینس کیس اسے وائرلیس طریقے سے چارج کرتا ہے، اور کمپنی کا دعوی ہے کہ اس عمل سے بینائی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔دوسرا لینس: یہ لینس آنسوں کے ذریعے جسمانی صحت کی مانیٹرنگ کرتا ہے۔ اس میں نانو پارٹیکلز استعمال کیے گئے ہیں، جو بلڈ گلوکوز، وٹامنز، اور ہارمونز کی سطح کو مانیٹر کرتے ہیں۔تیسرا لینس: اس میں Intraocular Pressure (آئی او پی) سنسر نصب ہے، جو موتیے کی تشخیص یا اس سے لڑنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔ اس لینس کے ساتھ ایک اسمارٹ فون ایپ بھی ہے، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا استعمال کیا گیا ہے، جس سے موتیے کی فوری تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔یہ اسمارٹ لینسز نہ صرف آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں بلکہ مختلف بیماریوں کی ابتدائی تشخیص میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
ایسے اسمارٹ لینس جو آپ کی آنکھوں کو کمپیوٹر میں تبدیل کر دیں گے
4