1
لاہور(اباسین خبر)امجد اقبال رانجھا کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد امجد اقبال رانجھا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔یاد رہے کہ رجسٹرار عبہر گل خان کے لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے کے بعد نئے رجسٹرار کی تقرری کی گئی ہے۔ امجد اقبال رانجھا اس سے قبل راولپنڈی کی سپیشل اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔