کو ئٹہ ( اباسین خبر)سبی کا تین روزہ تبلیغی اجتماع اپنے اختتام کو پہنچ گیا، جس میں لاکھوں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔ اجتماع کے دوران لوگوں نے فلسطین، کشمیر کے مظلوموں اور پاکستان کی بقا و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ اجتماعی دعا کے دوران ماحول میں ایک روحانی سکون کا منظر تھا، اور لوگ آبدیدہ ہو گئے۔دعائیہ محفل کے اختتام پر، لاکھوں افراد اپنے گھروں کو روانہ ہونے لگے، جبکہ سبی پولیس نے شہر کی مختلف شاہراہوں کو ون وے کر دیا تھا تاکہ رش کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے چھوٹی گاڑیوں کے لیے اندرونی شہر اور بڑی گاڑیوں کے لیے ڈھاڈر بائی پاس کھول دیا تھا۔یہ اجتماع اپنے روحانی اثرات کے ساتھ اختتام کو پہنچا اور لوگوں کے دلوں میں دعا کی قبولیت کی امید اور سکون پیدا کر گیا۔
سبی کا سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر
2