4
کو ئٹہ ( اباسین خبر)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے 27 فروری کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اجلاس سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔اجلاس کے دوران اسمبلی میں داخلہ صرف کارڈ ہولڈرز کو ہی دیا جائے گا، جس میں تمام محکموں کے آفیسران، اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے اور وزیٹرز شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ، تمام سرکاری اور غیر سرکاری مسلح سیکیورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔