4
کوئٹہ( ہیلتھ ڈیسک) بلوچستان میں پولیو کے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہو گئی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ کوئٹہ بلاک میں شامل چاروں ہائی رسک اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں یہ مہم 27 فروری تک جاری رہے گی۔مہم کا مقصد 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کرنا ہے۔