4
کراچی( اباسین خبر)کراچی میں کسٹمز نے چھاپہ مار کر 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ترجمان کسٹمز کے مطابق کراچی میں کسٹمز انفورسمنٹ نے صدر کے علاقے میں متعدد گوداموں پر چھاپے مارے، جس دوران موبائل فونز، ٹیبلٹس، ایئرپوڈز، اسمارٹ واچز ضبط کی گئیں۔اس کے علاوہ ضبط شدہ سامان میں گٹکے کے پیکٹس، مائع ویپ فلیور اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔