کراچی( اباسین خبر)کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اے ٹی سی کراچی میں آفاق احمد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت آفاق احمد کے وکیل نے کہا کہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی آفاق احمد نے کسی کو ٹرک یا ٹینکر نذر آتش کرنے کی ترغیب دی۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ آفاق احمد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی، اور اس کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آفاق احمد کی ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
5