نئی دہلی ( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے ایک خیرات کے طور پر بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 20 افراد کو عمرہ کی سعادت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ 10 پاکستانی اور 10 بھارتی شہریوں کو اپنی ذاتی رقم سے عمرے پر روانہ کر رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے عمرے پر جانے والوں میں کھانا اور احرام بھی تقسیم کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ انسانی فلاحی کاموں کے لیے وقف کریں گی، خواہ ان افراد کا تعلق کسی بھی مذہب یا قومیت سے ہو۔ راکھی ساونت نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ یہ ان کا پہلا موقع ہے جب وہ اس طرح کا نیک عمل کر رہی ہیں اور اس کے لیے وہ اللہ سے دعا گو ہیں کہ ان کے اس عمل کو قبول کرے۔یہ اقدام راکھی ساونت کی سخاوت اور فلاحی کاموں میں دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے اور وہ دبئی میں مقیم ہونے کے باوجود اپنے مذہب اور انسانیت کے لیے کام کر رہی ہیں۔
راکھی ساونت کا 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھیجنے کا اعلان
3