4
راولپنڈی ( اباسین خبر)تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے باعث کار گہرائی میں جاگری اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔