کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک)یوٹیوب نے اپنے ویڈیو شارٹس کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا نیا فیچر متعارف کروا لیا ہے، جس سے ویڈیوز کی تخلیق میں مزید جدت آئے گی۔ اس فیچر میں گوگل کے ڈیپ مائنڈ کے ویو 2 اے آئی ماڈل کو “ڈریم سکرین” فیچر کے ساتھ ضم کیا گیا ہے۔ اس نئے ویڈیو جنریشن ماڈل کے ذریعے تخلیق کار اب اے آئی کی مدد سے ویڈیوز کی کلپس تیار کر سکتے ہیں، جنہیں یوٹیوب شارٹس میں شامل کیا جا سکتا ہے۔یہ ٹول خاص طور پر ویڈیوز میں پس منظر یا بیک گراونڈ شامل کرنے کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، اور اس کا مقصد ایسے ویڈیوز کی تخلیق کرنا ہے جو تخیلات کو حقیقت میں بدل سکیں۔ پہلے یہ فیچر صرف تخلیق کاروں کو اجازت دیتا تھا کہ وہ ویڈیو پس منظر تبدیل کریں، لیکن اب اسے یوٹیوب شارٹس کے ویڈیوز میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔یہ نیا فیچر یوٹیوب پر ویڈیوز کی تخلیق کو مزید آسان اور تخلیقی بنائے گا، خاص طور پر وہ لوگ جو مختصر ویڈیوز یا شارٹس کے ذریعے مواد شیئر کرنا چاہتے ہیں۔
یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا نیا فیچر شامل کر لیا
6
پچھلی پوسٹ