راولپنڈی ( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے رمضان کے بعد سڑکوں پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔ اڈیالہ جیل جانے سے روکنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم نامہ موجود ہونے کے باوجود اس کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جو توہین عدالت اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل جانے کے حوالے سے صرف روکا گیا ہے، لیکن اس کے بارے میں کوئی واضح ہدایات نہیں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی طویل تاریخوں پر خدشات کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات 2 دن پہلے تعینات ججز کو دے دیے گئے ہیں، جو کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ اسلام آباد میں ججز کی تعیناتیاں بھی اسی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ سب عوام کے سامنے ہے اور دھونس کا نظام چل رہا ہے۔انہوں نے پارٹی کے اندر موجود کچھ افراد کو نکالنے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ 26ویں ترمیم کے ذریعے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا پیغام بانی پی ٹی آئی کا تھا۔
پی ٹی آئی کا رمضان کے بعد احتجاج کا اعلان
5
پچھلی پوسٹ