5
کراچی ( اباسین خبر)سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کراچی میں جاری ڈمپر گردی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس پر فوری طور پر قابو پایا جائے اور آفاق احمد کو فورا رہا کیا جائے۔ وہ فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔بابر غوری نے دعوی کیا کہ لسانی بل کا مقصد تعلیمی اداروں پر قبضہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے بجائے احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، اور انتظامی معاملات کی درستگی کی بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔