ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کرکٹرز کو اپنی بیویوں اور اہلِ خانہ کو غیر ملکی دوروں پر ساتھ نہ رکھنے کی پالیسی پر معمولی سا یو ٹرن لے لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے دوران کرکٹرز کو ایک شرط کے ساتھ اپنی فیملیز کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔اس سے پہلے بھارتی بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم بغیر فیملیز کے جائے گی اور کھلاڑی اپنے ساتھ فیملی نہیں لے جا سکیں گے۔ تاہم، نئی پالیسی کے تحت، کھلاڑیوں کو فیملی کو ایک میچ کے لیے ساتھ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن اس کے لیے سخت شرائط رکھی گئی ہیں۔ کھلاڑیوں کو آپس میں مشورہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کب اپنی فیملی کو ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔یہ پالیسی بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد تیار کی تھی، اور اب چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارتی کرکٹرز کو دبئی میں اپنی فیملی کو ایک میچ کے لیے ساتھ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے۔
بھارتی کرکٹرز کو ’ایک شرط‘ کیساتھ اہلیہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت
4