غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حراست میں موجود 369 فلسطینیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا۔ یہ قیدیوں کا تبادلہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت ہوا، اور اس دوران غزہ کے علاقے خان یونس میں تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔رہا کیے جانے والے تین اسرائیلی یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی ساگوئی ڈیکل-چن، اسرائیلی-روسی ساشا تروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینی یائر ہارن شامل ہیں۔ ان کو ایک اسٹیج پر کھڑا کیا گیا جہاں انہوں نے مختصر طور پر خطاب کیا، اور حماس کے نقاب پوش جنگجوں نے انہیں گھیرے میں رکھا، ساتھ ہی اس موقع کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی۔اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ان تین اسرائیلی شہریوں کو حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو حملے کے دوران حراست میں لیا تھا۔ایڈوکیسی گروپ فلسطین پریزن کلب کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے 369 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جن میں سے 24 کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ ان قیدیوں میں اکثریت 333 افراد کی ہے جو غزہ سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں 7 اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
6