7
پشاور( اباسین خبر)پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے لیے چندہ اکھٹا کرنے کے جرم میں دو ملزمان کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان مدثر اور اسماعیل کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکھٹا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے قبضے سے چندے کی رقم اور دیگر اشیا بھی برآمد ہوئیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق دونوں ملزمان کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکٹھا کر رہے تھے۔ عدالت نے تمام شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو قید اور جرمانہ کی سزا سنائی۔