6
کراچی ( اباسین خبر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں ہونے والے حادثات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثات صرف حکومت یا کسی ایک ادارے کا قصور نہیں ہیں، بلکہ ہم سب اس میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حادثات کے لیے غلط انداز میں گاڑیاں چلانے والے، بے احتیاطی کرنے والے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد بھی قصور وار ہیں۔ وزیرِ اطلاعات سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مسئلہ اجتماعی ذمہ داری کا ہے اور ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ کراچی میں سڑکوں پر محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔