7
لاہور( اباسین خبر)لاہور شہر میں گینگ وار کے خطرے کے ٹلنے کی خبریں سامنے آئیں، جب دو بڑے دشمن دار خاندانوں کے درمیان صلح ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق یہ صلح خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی، جس میں طیفی بٹ گروپ اور قیصر بٹ گروپ کے مابین معاملات طے پائے۔ اس تقریب میں شفقت بگا بٹ، اسرار بٹ اور تاجر رہنما بھی شریک ہوئے۔یہ صلح خاص طور پر اہمیت کی حامل تھی کیونکہ طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں قیصر بٹ کو نامزد ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، قیصر بٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی کا اعلان کیا، جس سے شہر میں امن کی کوششوں کو مزید تقویت ملی۔