پشاور( اباسین خبر)مشیر صحت احتشام علی نے خیبر پختونخوا کے نئے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کرتے ہوئے اس میں ٹیسٹ فلائٹ بھی لی اور ایئر ایمبولینس سے متعلق بریفنگ بھی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس کے طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔احتشام علی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ہیلی کاپٹر کو کرم کی صورتحال میں عوامی خدمات کے لیے استعمال کیا گیا تھا، جس کے ذریعے ادویات اور مریضوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا، اور اس سروس نے ہزاروں جانوں کو بچایا۔مشیر صحت نے مزید بتایا کہ اس ہیلی کاپٹر میں ایئر ایمبولینس کے لیے ضروری طبی آلات نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ یہ ملک کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ ایئر ایمبولینس بن سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سروس کرائے پر نہیں لائی جا رہی، بلکہ یہ سرکاری ہیلی کاپٹر عوام کی خدمت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخوا میں پہلی ایئر ایمبولینس شروع کرنیکی تیاری
6