پشاور( اباسین خبر)مشال یوسفزئی نے بشری بی بی سے متعلق اہم انکشافات کیے اور کہا کہ وہ وقت آنے پر تمام تفصیلات بتائیں گی۔ عدالت میں پیشی کے دوران مشال یوسفزئی نے بتایا کہ ان کے خلاف پارٹی میں ایک منظم لابی موجود ہے جو ان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سازش کے ذریعے کابینہ سے ہٹایا گیا اور وہ اس پر کھل کر بات کریں گی۔مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں گورننس کے حوالے سے سخت احکامات جاری کیے ہیں، اور صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا حکم دیا گیا ہے، اور کابینہ میں شامل ارکان سے استعفے لیے جائیں گے۔ان کے مطابق، بشری بی بی اپنے شوہر عمران خان کے ساتھ باہر نکلیں گی، اور اس بات کو بھی واضح کیا کہ بشری بی بی پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا، کیونکہ وہ عمران خان کی اہلیہ ہیں اور ان سے کوئی اختلافات نہیں ہو سکتے۔عدالت نے مشال یوسفزئی کی درخواست پر ایک ماہ کے لیے حفاظتی ضمانت دے دی اور انہیں ایک ماہ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
وقت آنے پر سب کچھ بتاؤں گی، مشال یوسفزئی
5