کراچی( شو بز ڈیسک)ڈرامہ “پری زاد” سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار احمد علی اکبر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔احمد علی اکبر کی شادی سے متعلق گزشتہ کئی دنوں سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، تاہم اب ان کی شادی کی باقاعدہ تصدیق ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز نے احمد علی اکبر کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی ہے، جو خوب وائرل ہو رہی ہے۔اداکار احمد علی اکبر ماہم بتول نامی خاتون کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ احمد علی اکبر کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق شوبز سے نہیں ہے، بلکہ وہ ایک وکیل ہیں۔یاد رہے کہ اس وقت لالی ووڈ میں شادیوں کا موسم جاری ہے، اور ان دنوں کبری خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات بھی جاری ہیں۔
احمد علی اکبر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے کو تیار
7