لاہور( شوبز ڈیسک)مشہور پاکستانی اداکارہ میرا کو برطانیہ میں داخلے پر 10 سالہ پابندی کا سامنا رہا، جس کی وجہ حال ہی میں سامنے آئی ہے۔دستاویزات کے مطابق، میرا کو انگریزی زبان کے انٹرویو میں ہونے والی غلط فہمی کی بنا پر برطانوی امیگریشن حکام نے روک دیا تھا۔ اداکارہ کی والدہ کے مطابق، ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن افسر نے میرا سے ٹرانزٹ کے بارے میں سوال کیا، لیکن میرا نے بار بار “ٹرانزیکشن” کا ذکر کیا، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔ اس کے علاوہ، میرا اپنی والدہ کا مکمل نام بھی صحیح طریقے سے نہ بتا سکیں، جس کی وجہ سے مسئلہ مزید پیچیدہ ہوگیا۔میرا کی 10 سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد، ان کے ٹریول ایجنٹ نے دوبارہ وزٹ ویزا کے لیے درخواست دی، تاہم غلط معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے درخواست مسترد کر دی گئی۔ میرا نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک نیا وکیل ہائر کر لیا ہے، جو ان کی ویزا اپیل پر کام کر رہا ہے۔
اداکارہ میرا کو برطانیہ میں 10 سالہ پابندی کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟حقیقت سے پردہ اٹھ گیا
7