5
کراچی( کامرس ڈیسک) نیبرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑا ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے فی یونٹ کمی بنتی تھی، تاہم نیپرا نے صرف 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی۔ رپورٹس کے مطابق، کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہیں ہو سکا۔واضح رہے کہ نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1.22 روپے کمی کی ہے۔