کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں باسمتی چاول کی ملکیت کے حوالے سے بھارت کو شکست دے کر اپنی پیداوار کے طور پر تسلیم کروا لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مارکیٹ میں باسمتی چاول کو پاکستان کی پیداوار کے طور پر شناخت مل گئی ہے، جس کے لیے پاکستان طویل عرصے سے جدوجہد کر رہا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یورپی مارکیٹ سے بھی اسی طرح کے فیصلے کی توقع ہے، جس سے پاکستان کی پوزیشن عالمی مارکیٹ میں مزید مستحکم ہوگی۔بھارت کے دعووں کو اس وقت دھچکا لگا جب تاجر اور مورخین نے شواہد کے ساتھ ثابت کیا کہ باسمتی چاول پاکستان کے ضلع حافظ آباد کی پیداوار ہے، جس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارت کے دعوے کو مسترد کردیا۔پاکستان کے باسمتی چاول کا غیر معمولی معیار اور مناسب قیمت عالمی مارکیٹ میں اس کی برتری کا باعث بنے ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان کی باسمتی چاول کی برآمدات 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان چاول کی 27 ارب ڈالر کی عالمی مارکیٹ میں ایک اہم حصہ دار بن گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں قبضہ کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں اور پاکستان کے دعووں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا۔
پاکستان نے بھارت کو باسمتی چاول کی عالمی مارکیٹ میں شکست دے دی
4