بہاولپور( سپورٹس ڈیسک) 20 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا آغاز کل 13 فروری سے ہوگا۔ چولستان کے ٹی ڈی سی پی ریزارٹ میں ریسر گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹیکنیکل انسپیکشن کا عمل جاری ہے۔ گاڑیوں کی ٹیگنگ اور ڈرائیورز کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شرکا مقابلے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔مقابلے 13 سے 16 فروری تک جاری رہیں گے۔ 13 فروری کو کوالیفائینگ رانڈ ہوگا، جبکہ 14 فروری کو پریپیئرڈ گیٹیگری کی ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔ 15 فروری کو خواتین اور سٹاک کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، اور 16 فروری کو پریپیئرڈ کیٹیگری کا فائنل رانڈ منعقد کیا جائے گا۔اس سال کی جیپ ریلی کے لیے مجموعی طور پر 452 کلو میٹرز کا ٹریک تیار کر لیا گیا ہے، اور چولستان کے دلوش سٹیڈیم میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس ریلی کا انعقاد مقامی سطح پر بڑی اہمیت رکھتا ہے اور یہ علاقائی سیاحت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بہاولپور: 20 ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا کل سے آغاز
6