6
بینکاک( سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں مزید 2 میڈلز اپنے نام کرلیے ہیں۔ ویمن ماسٹرز روڈ ریس مقابلوں میں رابعہ اور زینب رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز جیتے۔رابعہ نے 50 سے زائد ایج گروپ کی کیٹیگری میں 42 اعشاریہ 8 کلو میٹر کی ریس 1 گھنٹہ 18 منٹ اور 21 سیکنڈز میں مکمل کی۔ رابعہ اپنی ایج کیٹیگری میں واحد سائیکلسٹ تھیں جو ریس مکمل کرنے پر گولڈ میڈل کی حقدار ٹھہریں۔خواتین کی 40 سے 44 ایج گروپ کی کیٹیگری میں زینب رضوان نے برانز میڈل حاصل کیا۔ زینب نے اپنی ریس ایک گھنٹہ 15 منٹ اور 13 سیکنڈز میں مکمل کی۔