لاہور( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ صاحبہ افضل نے اپنی حالیہ گفتگو میں شادی کی کامیابی کے حوالے سے اہم نکات شیئر کیے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان پر قابو رکھے۔اداکارہ صاحبہ افضل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمارے زمانے میں چند سٹارز ہوا کرتے تھے، تاہم اب ہر شخص سٹار بن چکا ہے۔”انہوں نے سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس کے ذریعے مشہور ہو کر سٹارز بن گئے ہیں۔ صاحبہ نے مزید کہا کہ “ہر بات کا ایک مثبت پہلو ضرور ہوتا ہے، مگر سوشل میڈیا کے آنے کے بعد لوگ زیادہ تر منفی پہلو پر توجہ دینے لگے ہیں۔”کامیاب شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صاحبہ کا کہنا تھا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں افراد کو ایک دوسرے کے جذبات کی قدر کرنی چاہیے، اور خاص طور پر مرد کو اپنی نظریں اور عورت کو اپنی زبان پر کنٹرول رکھنا چاہیے۔
کامیاب شادی کیلئے مرد نظر اور عورت زبان پر کنٹرول رکھے: صاحبہ
7