7
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبہ فراہ کے ضلع پشتکوہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی۔ اس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق نائب ضلعی سربراہ مولوی مسروری نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد جو ماضی کی جنگوں سے بچا ہوا تھا، گاڑی کی ٹکر سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔دھماکے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔