کراچی ( اباسین خبر)کراچی میں ہیوی ٹریفک کے مسلسل حادثات اور گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات کے بعد شہریوں کا غصہ عروج پر پہنچ گیا۔ سرجانی ٹان میں نامعلوم افراد نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا، جبکہ صبح کے اوقات میں لانڈھی میں دو مال بردار ٹرکوں کو آگ لگادی، جس میں سے ایک مکمل طور پر جل گیا، دوسرے کو بچا لیا گیا۔ لیاقت آباد نمبر 3 میں بھی سڑک پر کھڑے ٹریلر کو آگ لگا دی گئی۔کراچی میں ڈمپر کے حادثے میں ایک اور شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، مشرف کالونی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔ رواں برس کراچی میں ٹریفک حادثات میں 104 افراد کی موت ہوئی ہے اور ایک ہزار 404 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ڈمپرز کو جلانے کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی: ٹریفک حادثات، شہریوں کا پارہ ہائی، 3 مال برادر گاڑیوں اور ایک ٹینکر کو آگ لگا دی
8