کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔محسن شیخانی نے بتایا کہ حکومت نے فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت اور منتقلی پر ٹیکس میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ 13 فیصد کی شرح سے ٹیکس کم کر کے 2 سے 3 فیصد کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کیپٹل ویلیو ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، اور سپر ٹیکس میں بھی کمی یا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پراپرٹی سیکٹر میں فائلرز پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کرے گی، بلکہ فارن انویسٹمنٹ کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ زمینوں پر قبضوں کو ختم کرنے کے لیے سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کو ذمے داری سونپی ہے۔محسن شیخانی نے مزید کہا کہ آباد نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کم قیمت رہائشی اسکیموں کا مسودہ تیار کیا ہے اور کراچی کی کچی آبادیوں کو ماڈل پروجیکٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے آباد کا وفد اس ہفتے بلایا جائے گا تاکہ مزید اقدامات پر بات کی جا سکے۔
’’ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کا نیا دور شروع ہونے والا ہے
10