لاہور ( سپورٹس ڈیسک)لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کین ویلم سن 133 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جب کہ ڈیون کونوے نے 97 رنز بنائے۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 304 رنز بنائے، جہاں اننگز کا آغاز کپتان ٹیمبا باووما کے 20 رنز پر پویلین لوٹ جانے سے ہوا۔ میتھیو بریٹزکے نے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر شاندار 150 رنز بنائے اور ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے بعد ویان مولڈر 64 رنز بنا کر آٹ ہو گئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور ول اورورکی نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا، جبکہ مائیکل بریسویل ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔یہ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس میچ کے بعد نیوزی لینڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
سہ ملکی سریز: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کوہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
7