کراچی( سپورٹس ڈیسک)کراچی میں نیشنل سٹیڈیم کی گرینڈ اوپننگ کل ہو گی، جس میں موسیقی کا خوبصورت تڑکا بھی لگے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس تاریخی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اور کراچی کے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو دعوت دی گئی ہے۔افتتاحی تقریب میں نیشنل سٹیڈیم میں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے انکلوژر منسوب کیے جائیں گے۔ گلوکار علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کراچی کے شائقین سے اس پروگرام کے لیے تیاری کرنے کی درخواست کی ہے۔اس موقع پر علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا جیسے معروف گلوکار اپنی پرفارمنس دیں گے۔ اس کے علاوہ آتشبازی اور لائٹ شو کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ شائقین کو اس خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے صرف شناختی کارڈ دکھانے کی ضرورت ہو گی اور وہ مفت میں سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی کا کل افتتاح، موسیقی کا بھی تڑکا لگے گا
7