لاہور( شو بز ڈیسک)تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی 48سالہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے بتایا کہ ان کے پاکستانی دورے کے دوران انہیں کئی شادی کے پرپوزل ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں مجھے ہراساں کیا گیا تھا، اب مجھے ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہے۔”راکھی نے اپنے ہونے والے دولہے کے بارے میں بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، اور پاکستان سے ان کے کئی رشتہ آئے تھے، مگر انہوں نے خود ان ہی کو منتخب کیا ہے۔شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ وہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کریں گی اور ان کا استقبالیہ بھارت میں ہوگا، جبکہ ہنی مون سوئٹزرلینڈ اور دبئی میں گزاریں گی۔
راکھی ساونت کا پاکستان میں تیسری شادی کا اعلان
3