حیدرآباد( شوبز ڈیسک)بھارت کے تلنگانہ ہائی کورٹ نے تھیٹر شوز پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بھارتی فلم پشپا 2: دا رول کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد کیا گیا۔ عدالت نے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ‘پشپا 2’ کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا تھا۔عدالت نے ریاستی حکومت پر اضافی شوز اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دینے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ریاستی حکومت پہلے ہی رات 1 بجے سے صبح 8 بجے تک تھیٹر شوز پر پابندی عائد کر چکی ہے، اور اس عدالتی حکم کے بعد خصوصی شوز کے لیے مزید سختیاں نافذ کی جائیں گی۔
بچوں کو تھیٹر میں لے جانے پر پابندی عائد
2