1
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی منفی رجحان دیکھنے کو ملا ہے، اور کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی رہی۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 11 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جس سے نفسیاتی حد 1 لاکھ 12 ہزار پوائنٹس بھی کھو گئی۔اس سے قبل کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا تھا، اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1489 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔