1
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ بجٹ کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ تمام اقتصادی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو رہے ہیں اور ترسیلات زر میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔