غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اور شمالی غزہ میں 3 لاکھ جبری بے دخل افراد اپنے پیاروں کے ساتھ واپس آ چکے ہیں۔مظلوم فلسطینیوں کو واپسی پر تباہی کے سوا کچھ نہ ملا۔ شمالی غزہ میں واپس آنے والوں نے اپنے تباہ مکانات کے قریب عارضی پناہ گاہیں قائم کر لیں، جبکہ اقوام متحدہ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور ضروریات بہت زیادہ ہیں۔ اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیل کا جبر بند ہونا چاہیے۔اسی دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن بھی جاری رہا، جس میں جنین کیمپ پر حملے کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک مسجد کو شہید کر دیا۔ قابض فورسز نے بلڈوزرز سے متعدد فلسطینی گھروں کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ سینکڑوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
فلسطینیوں کی واپسی جاری، شمالی غزہ میں 3 لاکھ جبری بے داخل افراد واپس لوٹ گئے
1