دبئی( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیف آلڈرائس نے اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔جیف آلڈرائس کو پہلی بار 2012 میں آئی سی سی کا جنرل مینیجر کرکٹ مقرر کیا گیا تھا، جبکہ نومبر 2021 میں انہیں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وہ آٹھ ماہ تک قائم مقام سی ای او کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے تھے۔آئی سی سی سے قبل، جیف آلڈرائس کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے جیف آلڈرائس کے مستعفی ہونے پر ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ جے شاہ کا کہنا تھا کہ جیف آلڈرائس نے دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی خدمات پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے نیک تمنا رکھتے ہیں۔
آئی سی سی کے سی ای او جیف آلڈ رائس عہدے سے دستبردار
1